المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الزكاة— زکوٰۃ کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ تَعَفُّفِ الْإِمَامِ عَنْ تَنَاوُلِ الصَّدَقَةِ باب: امام کے صدقہ لینے سے پرہیز کا بیان۔
حدیث نمبر: 921
قَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبَانُ الْبَجَلِيُّ ، حَدَّثَنِي عَمْرٌو ابْنُ أَخِي عِلْبَاءَ ، عَنْ عِلْبَاءَ ، قَالَ : قَالَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - : مَرَّتْ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِبِلٌ مِنَ الصَّدَقَةِ ، فَأَخَذَ وَبَرَةً مِنْ ظَهْرِ بَعِيرٍ فَقَالَ : مَا أَنَا بِأَحَقَّ بِهَذِهِ الْوَبَرَةِ مِنْ رَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ .
921 \ 2 - رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ .
921 \ 3 - وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ ، حَدَّثَنَا أَبَانُ بِهِ .
921 \ 4 - وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا أَبَانُ بِهِ .ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس سے زکوٰۃ و صدقات کے کچھ اونٹ گزرے، تو آپ ﷺ نے ایک اونٹ کی پشت سے اون کا ایک بال (رواں) پکڑا اور ارشاد فرمایا: ”میں اس ایک بال کا بھی کسی دوسرے مسلمان کی نسبت زیادہ حقدار نہیں ہوں۔“
اس روایت کو امام ابو یعلیٰ نے امام ابو بکر کے واسطے سے نقل کیا ہے۔
اسی طرح امام احمد بن منیع نے ابواحمد کے واسطے سے ابان سے اس کی روایت کی ہے۔
اور حارث نے اپنی سند میں عبید اللہ بن موسیٰ سے اور انہوں نے ابان سے اس حدیث کو بیان کیا ہے۔