المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الزكاة— زکوٰۃ کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ تَحْرِيمِ الصَّدَقَةِ عَلَى بَنِي هَاشِمٍ وَمَوَالِيهِمْ باب: بنو ہاشم اور ان کے موالی پر صدقہ حرام ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 910
قَالَ إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي رَزِينٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ : قُلْتُ لِلْعَبَّاسِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - : سَلْ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَسْتَعْمِلَكَ عَلَى الصَّدَقَةِ ، فَسَأَلَهُ ، فَقَالَ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَا نَسْتَعْمِلُكَ عَلَى غُسَالَةِ ذُنُوبِ النَّاسِ .
هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ .
910 \ 2 - وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ بِهِ .ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے کہا کہ آپ رسول اللہ ﷺ سے یہ درخواست کریں کہ وہ آپ کو صدقات کی وصولی پر مامور فرما دیں، چنانچہ انہوں نے آپ ﷺ سے اس کا سوال کیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہم آپ کو لوگوں کے گناہوں کی میل کچیل (صدقات) پر نگران مقرر نہیں کریں گے۔“
اس حدیث کی سند حسن ہے، نیز امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے بھی اسی طرح قبیصہ کے طریق سے اسے روایت کیا ہے۔