المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الزكاة— زکوٰۃ کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ زَكَاةِ النَّعَمِ باب: چوپایوں کی زکوٰۃ کا بیان۔
حدیث نمبر: 890
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَيُّوبَ ، وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ السَّرَّاحِ ، وَعُبَيْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ يُحَدِّثُونَ ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّهُ قَرَأَ كِتَابَ عُمَرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - : لَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسٍ مِنَ الْإِبِلِ شَيْءٌ .... الْحَدِيثَ . مِثْلُ كِتَابِ أَبِي بَكْرٍ لِأَنَسٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - .ترجمہ
امام ابو یعلیٰ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ابو الربیع نے ہمیں حدیث سنائی، انہیں حماد بن زید رحمہ اللہ نے بتایا کہ میں نے ایوب، عبدالرحمن بن السراح اور عبیداللہ بن عمر کو نافع رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہوئے سنا کہ انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا مکتوب پڑھا، جس میں تھا: ”پانچ سے کم اونٹوں میں زکوٰۃ واجب نہیں۔“ پھر راوی نے پوری حدیث ذکر کی۔ یہ مکتوب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے اس مکتوب کی مانند ہے جو انہوں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے لیے تحریر فرمایا تھا۔