المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الجنائز— جنازوں کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الدُّعَاءِ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْجَنَازَةِ باب: نمازِ جنازہ میں کی جانے والی دعا کا بیان۔
حدیث نمبر: 859
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الرَّقَاشِيُّ ، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ هِلَالٍ أَبُو النَّضْرِ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهَا - قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْمَيِّتِ : اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ ، وَصَلِّ عَلَيْهِ ، وَأَوْرِدْهُ حَوْضَ رَسُولِكَ .
عَاصِمٌ مُخْتَلَفٌ فِيهِ .ترجمہ
سیدتنا عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو نمازِ جنازہ میں یہ دعا فرماتے ہوئے سنا: ”«اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، وَصَلِّ عَلَيْهِ، وَأَوْرِدْهُ حَوْضَ رَسُولِكَ» اے اللہ! اس کی مغفرت فرما، اس پر اپنی رحمتیں نازل فرما اور اسے اپنے رسول (ﷺ) کے حوضِ کوثر پر پہنچا دے۔“
اس حدیث کی سند میں موجود راوی عاصم بن ہلال کے ثقہ ہونے کے متعلق محدثین کے مابین اختلاف پایا جاتا ہے۔