المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الجنائز— جنازوں کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ إِخْرَاجِ النَّوَائِحِ مِنَ الْبُيُوتِ وَالزَّجْرِ عَنِ النِّيَاحَةِ باب: نوحہ کرنے والی عورتوں کو گھروں سے نکالنے اور نوحہ کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 853
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَيْسَ مِنَّا مَنْ حَلَقَ ، وَلَا سَلَقَ ، وَلَا خَرَقَ .
853 \ 2 - وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ بِهِ .
853 \ 3 - وَحَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ بِهِ .ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں جو مصیبت کے وقت سر کے بال منڈوائے، بلند آواز سے نوحہ و فریاد کرے یا اپنے کپڑے پھاڑے۔“
امام ابو یعلیٰ نے اس روایت کو متعدد اسانید سے حماد کے واسطے سے نقل کیا ہے۔