المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الجنائز— جنازوں کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ فَضْلِ مَنْ مَاتَ عَلَى فِرَاشِهِ باب: اس شخص کی فضیلت کا بیان جو اپنے بستر پر وفات پا جائے۔
حدیث نمبر: 842
قَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا الْمُقْرِي ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمَ ، عَنْ يَعْقُوبَ الْمَعَافِرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنَّ اللهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أَضَنُّ بِدَمِ عَبْدِهِ الْمُؤْمِنِ مِنْ أَحَدِكُمْ بِكَرِيمَةِ مَالِهِ حَتَّى يَقْبِضَهُ عَلَى فِرَاشِهِ .
842 \ 2 - وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِي بِهِ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ عزوجل اپنے مومن بندے کا خون بہائے جانے کو تم میں سے کسی شخص کے اپنے قیمتی مال کے ضائع ہونے سے بھی زیادہ ناپسند فرماتا ہے، یہاں تک کہ اسے اس کے بستر پر وفات دیتا ہے۔“
امام ابو یعلیٰ نے بھی عبداللہ بن یزید المقرئ کے واسطے سے یہی روایت نقل کی ہے۔