المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الجنائز— جنازوں کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الدَّفْنِ باب: تدفین کے احکام و مسائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 824
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَنْبَأَنَا مُجَالِدٌ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - قَالَ : أَوْصَانِي عُمَرُ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ : إِذَا وَضَعْتَنِي فِي لَحْدِي فَافْضِ بِخَدِّي إِلَى الْأَرْضِ ، حَتَّى لَا يَكُونَ بَيْنَ جِلْدِي وَبَيْنَ الْأَرْضِ شَيْءٌ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے مجھے وصیت کرتے ہوئے فرمایا: ”جب تم مجھے میری لحد میں رکھو تو میرا رخسار مٹی کے ساتھ ملا دینا، یہاں تک کہ میری جلد اور زمین کے مابین کوئی چیز حائل نہ رہے۔“
امام احمد بن منیع نے اسے اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔