المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الجنائز— جنازوں کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الْكَفَنِ باب: کفن کا بیان۔
حدیث نمبر: 803
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ الشَّاذَكُونِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي الْهَيْثَمِ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - عَنِ الْفَضْلِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ : كُفِّنَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي ثَوْبَيْنِ أَبْيَضَيْنِ سَحُولِيَّيْنِ .ترجمہ
سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”رسول اللہ ﷺ کو دو سفید سحولی (یمن کی بستی سحول کے بنے ہوئے نفیس سوتی) کپڑوں میں کفن دیا گیا تھا۔“
[تخریج: اس روایت کی سند عثمان بن عطا الخراسانی کے سبب ضعیف ہے، نیز ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی صحیح ترین روایات میں تین کپڑوں کا تذکرہ موجود ہے]