❮
❯
حدیث نمبر: 802
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ : لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ كُفِّنَ حَمْزَةُ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - فِي نَمِرَةٍ ، إِذَا خَمَّرَ رَأْسَهُ بَدَتْ رِجْلَاهُ ، وَإِذَا خُمِّرَ رِجْلَاهُ بَدَا رَأْسُهُ .
802 \ 2 - وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، بِهَذَا .
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”غزوہِ احد کے دن سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کو ایک دھاری دار اونی چادر میں کفن دیا گیا، جس کی کیفیت یہ تھی کہ جب اس سے ان کا سر مبارک ڈھانپا جاتا تو ان کے پاؤں کھل جاتے تھے، اور جب اس سے پاؤں ڈھانپے جاتے تو ان کا سر مبارک ظاہر ہو جاتا تھا۔“
امام ابو یعلیٰ نے بھی اپنی سند کے ساتھ ابوبکر بن ابی شیبہ کے واسطے سے یہی روایت نقل کی ہے۔

حوالہ حدیث المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية / كتاب الجنائز / حدیث: 802
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ :صحيح لغيره. »
«انفرد به المصنف من هذا الطريق»