المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الجنائز— جنازوں کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الْمَوْتِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ باب: جمعہ کے دن وفات پانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 795
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ وَاقِدِ بْنِ سَلَامَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبَانَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ مَاتَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وُقِيَ عَذَابَ الْقَبْرِ .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص جمعہ کے دن وفات پا جائے، اسے قبر کے عذاب سے محفوظ کر لیا جاتا ہے۔“
اس حدیث کی سند میں یزید بن ابان الرقاشی ضعیف راوی ہے جس کی وجہ سے یہ سند ضعیف ہے، تاہم دیگر شواہد کی بنا پر اس مفہوم کی روایات کو بعض محدثین نے حسن قرار دیا ہے۔