المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الجنائز— جنازوں کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ أَحْوَالِ الْمُحْتَضَرِ باب: حالتِ نزع والے شخص کے احوال کا بیان۔
حدیث نمبر: 778
وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ : إِنَّ مَوْتَ الْمُؤْمِنِ بِعَرَقِ الْجَبِينِ .ترجمہ
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً مومن کی موت پیشانی پر پسینہ آنے کی حالت میں واقع ہوتی ہے۔“ علمائے کرام کے مطابق نزع کے وقت پیشانی پر پسینے کا ظاہر ہونا مومن کے لیے اللہ کی رحمت، گناہوں کے کفارے اور درجات کی بلندی کی علامت ہے۔
[صحیح: سنن ترمذی: 982، سنن نسائی: 1828، سنن ابن ماجہ: 1452، مسند احمد: 23012]۔