المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الجنائز— جنازوں کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ أَحْوَالِ الْمُحْتَضَرِ باب: حالتِ نزع والے شخص کے احوال کا بیان۔
حدیث نمبر: 779
وَقَالَ أَيْضًا : حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، قَالَ عَبْدُ اللهِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - : مَوْتُ الْمُؤْمِنِ عَرَقُ الْجَبِينِ ، إِنَّ الْمُؤْمِنَ تَبْقَى عَلَيْهِ خَطَايَا مِنْ خَطَايَاهُ يُجَازَى بِهَا عِنْدَ الْمَوْتِ ، فَيَعْرَقُ مِنْ ذَلِكَ جَبِينُهُ .
779 \ 2 - وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ ، مِثْلَهُ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”مومن کا انتقال پیشانی کے پسینے کے ساتھ ہوتا ہے؛ دراصل مومن کے کچھ گناہ باقی رہ جاتے ہیں جن کا کفارہ موت کی سختی کے وقت ادا کیا جاتا ہے تاکہ وہ پاک ہو جائے، اسی مشقت کی وجہ سے اس کی پیشانی پسینہ پسینہ ہو جاتی ہے۔“
امام مسدد نے بھی یزید بن زریع کے واسطے سے یونس سے اسی طرح کی روایت نقل کی ہے۔