المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
أبواب الجمعة— جمعہ کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ باب: عیدین (دونوں عیدوں) کی نماز کا بیان۔
حدیث نمبر: 769
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، قَالَ : رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ وَالْحَسَنَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - يُصَلِّيَانِ يَوْمَ الْعِيدِ قَبْلَ خُرُوجِ الْإِمَامِ .
قَالَ : وَرَأَيْتُ مُحَمَّدَ بْنَ سِيرِينَ جَاءَ فَجَلَسَ وَلَمْ يُصَلِّ .ترجمہ
ایوب سختیانی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ اور امام حسن بصری رحمہ اللہ کو دیکھا کہ وہ عید کے دن امام کے (نماز کے لیے) برآمد ہونے سے قبل نماز ادا کر رہے تھے۔“
راوی نے یہ بھی بیان کیا: ”میں نے امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ کو دیکھا کہ وہ تشریف لائے اور (نماز پڑھے بغیر) بیٹھ گئے، انہوں نے کوئی نماز نہیں پڑھی۔“