المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
أبواب الجمعة— جمعہ کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ باب: عیدین (دونوں عیدوں) کی نماز کا بیان۔
حدیث نمبر: 765
قَالَ : وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَوْنٍ ، حَدَّثَنَا فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَامِرٍ الْأَسْلَمِيِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُكَبِّرُ فِي الْعِيدِ سَبْعَ تَكْبِيرَاتٍ فِي الْأُولَى ، وَخَمْسًا فِي الْآخِرَةِ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید کی نماز کے موقع پر پہلی رکعت میں سات مرتبہ تکبیراتِ زائدہ کہتے تھے اور دوسری یعنی آخری رکعت میں پانچ مرتبہ تکبیرات کہا کرتے تھے۔“
اس روایت کی سند میں فرج بن فضالہ اور عبداللہ بن عامر الاسلمی ضعیف راوی ہیں، البتہ نمازِ عیدین کی پہلی رکعت میں سات اور دوسری رکعت میں پانچ زائد تکبیرات کا ثبوت دیگر مستند احادیث و آثار سے فراہم ہوتا ہے جس کی بنیاد پر ائمہ و فقہاء کی ایک بڑی جماعت اسی طریقہ کار کی قائل ہے۔