المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
أبواب الجمعة— جمعہ کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ صَلَاةِ الْخَوْفِ باب: نمازِ خوف کا بیان۔
حدیث نمبر: 741
قَالَ [ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ] ، وَمُسَدَّدٌ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، جَمِيعًا : حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ : صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةَ الْخَوْفِ رَكْعَتَيْنِ ، إِلَّا الْمَغْرِبَ ثَلَاثًا .ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ نمازِ خوف ادا کی، تو آپ ﷺ نے ہمیں دو دو رکعتیں پڑھائیں، سوائے نمازِ مغرب کے کہ وہ تین رکعتیں ہی تھیں۔“
اسے امام احمد بن منیع، مسدد اور ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے، اس کی سند میں حجاج بن ارطاۃ اور حارث بن عبداللہ الاعور کی وجہ سے کلام موجود ہے۔