المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
أبواب الجمعة— جمعہ کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ وَمَا جَاءَ فِي الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ باب: سفر میں نماز قصر کرنے اور دو نمازیں جمع کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 726
وَحَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ : صَلَّيْنَا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةَ السَّفَرِ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ ، إِلَّا الْمَغْرِبَ ثَلَاثًا .
726 \ 2 - وَكَذَلِكَ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، ثَلَاثَتُهُمْ ، عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ ، وَفِي رِوَايَتِهِمْ : إِلَّا الْمَغْرِبَ ، فَإِنَّهُ صَلَّاهَا ثَلَاثًا .ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم نے نبی کریم ﷺ کے ہمراہ سفر کی نماز دو دو رکعتیں کر کے پڑھی، سوائے نمازِ مغرب کے کہ وہ تین رکعت ہی تھی“۔
اور اسی طرح محمد بن ابی عمر، ابوبکر بن ابی شیبہ اور احمد بن منیع، ان تینوں نے ابومعاویہ سے روایت کیا ہے اور ان کی روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”ماسوائے مغرب کے، پس یقیناً آپ ﷺ نے اسے تین رکعت ہی ادا فرمایا تھا“۔