المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
أبواب الجمعة— جمعہ کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ وَمَا جَاءَ فِي الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ باب: سفر میں نماز قصر کرنے اور دو نمازیں جمع کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 725
مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ، قَالَ : صَلَّى عَلِيٌّ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - الْعَصْرَ فِي السَّفَرِ [رَكْعَتَيْنِ ] ، ثُمَّ دَخَلَ فُسْطَاطَهُ ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ، وَأَنَا أَنْظُرُ .ترجمہ
عاصم بن ضمرہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سفر میں عصر کی دو رکعتیں ادا کیں، پھر آپ اپنے خیمے میں تشریف لے گئے اور مزید دو رکعتیں پڑھیں جبکہ میں انہیں دیکھ رہا تھا۔“
اس روایت کی سند جید ہے اور اسے امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔