المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
أبواب الجمعة— جمعہ کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً فَقَدْ أَدْرَكَهَا باب: جمعہ کی ایک رکعت پانے سے جمعہ مل جانے کا بیان۔
وَقَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا يَاسِينُ الزَّيَّاتُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدٍ ، وَأَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً فَلْيَصِلْ إِلَيْهَا أُخْرَى ، وَمَنْ فَاتَتْهُ الرَّكْعَتَانِ فَلْيُصَلِّ أَرْبَعًا ، أَوْ ظُهْرًا ، أَوِ الْأُولَى .
722 \ 2 - وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : قُرِئَ عَلَى بِشْرٍ ، هُوَ ابْنُ الْوَلِيدِ ، أَخْبَرَكُمْ أَبُو يُوسُفَ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهِ . وَلَفْظُهُ : مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الْجُمُعَةِ صَلَّى إِلَيْهَا أُخْرَى .
722 \ 3 - وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ مِنْ طَرِيقِ صَالِحِ بْنِ أَبِي الْأَخْضَرِ ، عَنِ [ الزُّهْرِيِّ ] عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - فَذَكَرَ نَحْوَ رِوَايَةِ يَاسِينَ الزَّيَّاتِ ، وَلَفْظُهُ : فَإِنْ أَدْرَكَهُمْ جُلُوسًا صَلَّى أَرْبَعًا .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس نے جمعہ کی ایک رکعت پالی تو وہ اس کے ساتھ دوسری رکعت ملا لے، اور جس کی دونوں رکعتیں فوت ہوگئیں تو وہ چار رکعتیں پڑھے، یا ظہر ادا کرے، یا (فرمایا) پہلی نماز (ظہر) پڑھے۔“
امام ابو یعلیٰ نے اپنی سند سے زہری سے یہی روایت بیان کی ہے جس کے الفاظ یہ ہیں: ”جس نے جمعہ کی ایک رکعت پالی تو وہ اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملا کر پڑھے۔“
امام حاکم نے صالح بن ابی الاخضر کے طریق سے، زہری سے، انہوں نے ابوسلمہ سے اور انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یاسین زیات کی روایت کے ہم معنی حدیث نقل کی ہے جس کے الفاظ یہ ہیں: ”پس اگر وہ نمازیوں کو (تشہد کی حالت میں) بیٹھے ہوئے پائے تو چار رکعتیں (بطورِ ظہر) ادا کرے۔“