المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
أبواب الجمعة— جمعہ کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الْإِنْصَاتِ لِلْخُطْبَةِ باب: خطبہ خاموشی سے سننے کا بیان۔
حدیث نمبر: 713
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنْ [ عَامِرٍ ] ، عَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ : قَالَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - لِرَجُلٍ فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ : لَا جُمُعَةَ لَكَ . قَالَ : فَذَكَرَ الرَّجُلُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّ سَعْدًا قَالَ لِي : لَا جُمُعَةَ لَكَ . فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لِمَ يَا سَعْدُ ؟ فَقَالَ : إِنَّهُ تَكَلَّمَ وَأَنْتَ تَخْطُبُ . فَقَالَ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : صَدَقَ سَعْدٌ .
إِسْنَادُهُ مُقَارِبٌ .ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے جمعہ کے دن ایک شخص سے فرمایا: ”تیرا جمعہ (برباد ہو گیا) تیرے لیے کوئی جمعہ نہیں ہے۔“ راوی کہتے ہیں کہ اس شخص نے نبی کریم ﷺ سے اس بات کا ذکر کیا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! سعد نے مجھ سے کہا ہے کہ میرا جمعہ نہیں ہوا۔“ تو نبی کریم ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اے سعد! تم نے اسے ایسا کیوں کہا؟“ انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! اس نے اس وقت گفتگو کی تھی جب آپ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔“ اس پر نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”سعد نے سچ کہا ہے۔“
اس کی سند مقارب (یعنی حسن کے قریب) ہے۔