المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
أبواب الجمعة— جمعہ کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ وَقْتِ الْجُمُعَةِ باب: نمازِ جمعہ کے وقت کا بیان۔
حدیث نمبر: 699
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا : أَنَّهُ رَاحَ إِلَى الْجُمُعَةِ ، فَلَمَّا زَالَتِ الشَّمْسُ خَرَجَ عَلَيْهِمْ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَجَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرِ ، فَأَخَذَ الْمُؤَذِّنُ فِي أَذَانِهِ ، فَلَمَّا سَكَتَ قَامَ فَحَمِدَ اللهَ تَعَالَى وَأَثْنَى عَلَيْهِ .
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ جمعہ کی نماز کے لیے تشریف لے گئے، پھر جب سورج ڈھل گیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ لوگوں کے سامنے برآمد ہوئے اور منبر پر تشریف فرما ہوئے، چنانچہ مؤذن نے اذان دینا شروع کی، اور جب وہ اذان مکمل کر کے خاموش ہوا تو آپ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان فرمائی۔
یہ سند صحیح ہے۔