المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب النوافل— نفل نمازوں کے احکام و فضائل کا بیان۔
بَابُ السَّهْوِ باب: نماز میں بھول چوک (سہو) کے احکام و مسائل کا بیان۔
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ هِلَالٍ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ أَبِي الْفَيْضِ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ السُّلَمِيِّ ، قَالَ : صَلَّى بِنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا الْمَغْرِبَ ثَلَاثًا ، فَقَامَ فِي رَكْعَتَيْنِ فَسَبَّحُوا بِهِ ، فَأَوْمَأَ إِلَيْهِمْ ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ وَسَلَّمَ انْصَرَفَ فَخَطَبَهُمْ ، قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ كَالَّذِي رَأَيْتُمُونِي فَعَلْتُ ، وَلَوْلَا أَنِّي رَأَيْتُهُ فَعَلَهُ لَمْ أَفْعَلْهُ .سیدنا معاویہ سلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما نے ہمیں مغرب کی تین رکعات نماز پڑھائی، پس وہ دو رکعتوں کے بعد (قعدہ اولیٰ کے لیے بیٹھے بغیر) کھڑے ہو گئے، لوگوں نے انہیں متنبہ کرنے کے لیے سبحان اللہ کہا تو انہوں نے لوگوں کی طرف (کھڑے ہونے کا) اشارہ کیا، پھر جب وہ اپنی نماز مکمل کر کے سلام پھیر چکے تو لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور انہیں خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو بالکل اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے جیسے تم نے مجھے کرتے ہوئے دیکھا، اور اگر میں نے آپ ﷺ کو ایسا کرتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا تو میں ہرگز ایسا نہ کرتا۔“
اسے امام ابو یعلیٰ نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔