المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب النوافل— نفل نمازوں کے احکام و فضائل کا بیان۔
بَابُ الْوِتْرِ باب: نمازِ وتر کا بیان۔
حدیث نمبر: 629
قَالَ الطَّيَالِسِيُّ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي عَنَزَةَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي أَسَدٍ ، قَالَ : خَرَجَ عَلَيْنَا عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ حِينَ ثَوَّبَ الْمُثَوِّبُ فَقَالَ : إِنَّ نَبِيَّكُمْ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِالْوَتْرِ ، وَوَقَّتَ لَهُ هَذِهِ السَّاعَةَ ، أَذِّنْ يَا ابْنَ النَّبَّاحِ .ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ اس وقت ہمارے پاس باہر تشریف لائے جب (نمازِ فجر کے لیے) پکارنے والے نے صدا بلند کی، تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بلاشبہ تمہارے نبی ﷺ نے وتر (پڑھنے) کا حکم دیا ہے اور اس کے لیے یہی وقت مقرر فرمایا ہے، اے ابن النباح! اب تم اذان دے دو۔“
تخریج: مسند ابی داؤد الطیالسی: 629۔