المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب النوافل— نفل نمازوں کے احکام و فضائل کا بیان۔
بَابُ التَّطَوُّعِ فِي السَّفَرِ باب: سفر کے دوران نفلی نمازیں ادا کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 609
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا الْأَزْرَقُ بْنُ عَلِيٍّ ، ثَنَا حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثَنَا يُوسُفُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : لَمَّا أَصْبَحَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِبَدْرٍ مِنَ الْغَدِ أَحْيَا تِلْكَ اللَّيْلَةَ كُلَّهَا ، وَهُوَ مُسَافِرٌ .ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب رسول اللہ ﷺ نے مقامِ بدر میں صبح کی، تو (معلوم ہوا کہ) آپ ﷺ نے اس پوری رات کو (عبادت و بندگی میں) بیدار رہ کر زندہ رکھا تھا، جبکہ آپ ﷺ اس وقت حالتِ سفر میں تھے۔“
اس حدیث کی تخریج امام ابو یعلیٰ نے اپنی مسند میں کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔