المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب النوافل— نفل نمازوں کے احکام و فضائل کا بیان۔
بَابُ الْأَمْرِ بِالتَّنَفُّلِ فِي الْبُيُوتِ باب: گھروں میں نوافل ادا کرنے کے حکم کا بیان۔
حدیث نمبر: 600
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ : هُوَ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، هُوَ الْأَحْمَرُ ، ثَنَا زِيَادٌ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، حَدَّثَنِي الثَّلَاثَةُ الرَّهْطُ الَّذِينَ سَأَلُوا عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنِ الصَّلَاةِ فِي الْمَسْجِدِ ، فَقَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الْفَرِيضَةُ فِي الْمَسْجِدِ ، وَالتَّطَوُّعُ فِي الْبَيْتِ .
قُلْتُ : أَخْرَجَهُ ابْنُ مَاجَهْ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ .ترجمہ
معاویہ بن قرہ رحمہ اللہ ان تین افراد کی جماعت سے روایت کرتے ہیں جنہوں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے مسجد میں نماز کی ادائیگی کے متعلق دریافت کیا تھا، انہوں نے بیان کیا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”فرض نماز کی ادائیگی مسجد میں ہے اور نفل نماز گھر میں پڑھنی چاہیے۔“
میں (مؤلف) کہتا ہوں کہ اسے امام ابنِ ماجہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ایک دوسرے طریق سے روایت کیا ہے۔