المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب النوافل— نفل نمازوں کے احکام و فضائل کا بیان۔
بَابُ التَّهَجُّدِ باب: نمازِ تہجد کا بیان۔
حدیث نمبر: 586
وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، أَوِ الْأَشْجَعِيُّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ ، عَنْ أَبِي مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : إِذَا صَلَّى الرَّجُلُ مِنَ اللَّيْلِ ، وَأَيْقَظَ أَهْلَهُ فَصَلَّوْا رَكْعَتَيْنِ ، كُتِبَا مِنَ الذَّاكِرِينَ اللهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتِ .ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”جب کوئی مرد رات کے وقت نماز پڑھے اور اپنی اہلیہ کو بھی بیدار کرے، پھر وہ دونوں دو رکعتیں ادا کریں، تو ان دونوں کو اللہ تعالیٰ کا کثرت سے ذکر کرنے والے مردوں اور ذکر کرنے والی عورتوں ﴿وَالذَّاكِرِينَ اللَّهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتِ﴾ [سورة الأحزاب: 35] میں لکھ دیا جاتا ہے۔“
اس روایت کی اصل سنن ابی داود (1309) اور سنن ابن ماجہ (1335) میں موجود ہے اور اس کی سند جید ہے۔