المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب النوافل— نفل نمازوں کے احکام و فضائل کا بیان۔
بَابُ التَّهَجُّدِ باب: نمازِ تہجد کا بیان۔
حدیث نمبر: 577
قَالَ إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، ثَنَا وَاصِلُ بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِي سَوْرَةَ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا تَهَجَّدَ سَجَدَ بَيْنَ كُلِّ رَكْعَتَيْنِ .
577 \ 2 - وَقَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، ثَنَا وَاصِلٌ بِسَنَدِهِ وَلَفْظِهِ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَاكُ مِنَ اللَّيْلِ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا ، فَإِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ : صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ وَلَا يَتَكَلَّمُ بِشَيْءٍ ، وَلَا يَأْمُرُ بِشَيْءٍ ، وَيُسَلِّمُ مِنْ كُلِّ رَكْعَتَيْنِ .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ .ترجمہ
سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ جب نمازِ تہجد ادا فرماتے تو ہر دو رکعتوں کے درمیان سجدہ فرماتے تھے“۔ نیز انہی سے (دوسری سند اور الفاظ کے ساتھ) مروی ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ رات کے وقت دو یا تین مرتبہ مسواک فرمایا کرتے تھے، پھر جب آپ ﷺ رات کو بیدار ہو کر (نماز کے لیے) کھڑے ہوتے تو چار رکعتیں (اس طرح) ادا فرماتے کہ ان کے درمیان نہ تو کسی سے کوئی گفتگو فرماتے اور نہ ہی کسی چیز کا حکم دیتے تھے، اور آپ ﷺ ہر دو رکعتوں کے بعد سلام پھیرتے تھے“۔
اس کی سند ضعیف ہے۔