المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
صفة الصلاة— نماز کے طریقے اور کیفیت کا بیان۔
بَابُ سُجُودِ التِّلَاوَةِ فِي الصَّلَاةِ وَغَيْرِهِ وَجَوَازِ الرُّكُوعِ عِنْدَ سُجُودِ التِّلَاوَةِ باب: نماز اور نماز کے باہر سجدۂ تلاوت اور اس کے موقع پر رکوع کے جواز کا بیان۔
حدیث نمبر: 547
قَالَ إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ : سَمِعْتُ الْأَسْوَدَ يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي السُّورَةِ يَكُونُ آخِرَهَا السُّجُودُ ، قَالَ : اقْرَأْ وَاسْجُدْ ، ثُمَّ قُمْ فَاقْرَأْ وَارْكَعْ ، وَإِنْ شِئْتَ فَارْكَعْ فِي الْأَعْرَافِ ، وَالنَّجْمِ ، وَاقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ ، وَأَشْبَاهِهِنَّ .
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ مَوْقُوفٌ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ایسی سورت کے متعلق جس کے آخر میں سجدہ تلاوت ہو، روایت ہے کہ وہ فرمایا کرتے تھے: ”تم سجدہ تلاوت کی آیت پڑھ کر سجدہ کرو، پھر دوبارہ کھڑے ہو کر کچھ مزید قرآت کرو اور پھر رکوع کرو، اور اگر تم چاہو تو سورہ اعراف، سورہ نجم، اور ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ﴾ [سورة العلق: 1] جیسی سورتوں میں سجدہ کرنے کے بعد براہِ راست رکوع بھی کر سکتے ہو۔“
یہ سند صحیح ہے اور یہ روایت موقوف ہے۔