المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
صفة الصلاة— نماز کے طریقے اور کیفیت کا بیان۔
بَابُ الْقُنُوتِ باب: قنوت کا بیان۔
حدیث نمبر: 480
قَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ هَاشِمٍ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْنُتُ فِي الْفَجْرِ قَبْلَ الرَّكْعَةِ ، وَقَالَ : إِنَّمَا أَقْنُتُ بِكُمْ : لِتَدْعُوا رَبَّكُمْ وَتَسْأَلُوهُ حَاجَتَكُمْ .
يَحْيَى ضَعِيفٌ جِدًّا .ترجمہ
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نمازِ فجر میں (دوسری) رکعت سے پہلے دعاِ قنوت پڑھا کرتے تھے، اور آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں تمہیں قنوت (کے لیے) اس لیے کھڑا کرتا ہوں تاکہ تم اپنے رب سے التجا کرو اور اس سے اپنی حاجات کا سوال کرو۔“
اس روایت کا راوی یحییٰ بن ہاشم نہایت ضعیف ہے۔