المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الفتوح— اسلامی فتوحات کا بیان۔
بَابُ صِفَةِ الجنة وأهلها باب: جنت اور اس کے باشندوں کے اوصاف کا بیان۔
حدیث نمبر: 4617
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي ظِبْيَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ : لَيْسَ فِي الدُّنْيَا مِمَّا فِي الْجَنَّةِ إِلَّا الْأَسْمَاءُ .ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے ارشاد فرمایا: ”دنیا میں ان نعمتوں میں سے جو جنت میں میسر ہوں گی، ان کے محض ناموں کے علاوہ اور کوئی شے (اپنی اصل کیفیت اور حقیقت کے ساتھ) موجود نہیں ہے۔“
[تخريج: یہ روایت امام مسدد بن مسرہد نے اپنی مسند میں نقل کی ہے، نیز اسے امام ابن جریر طبری نے اپنی تفسیر (1/ 392) میں اور امام بیہقی نے البعث والنشور (341) میں صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے، یہ اثر سنداً صحیح ہے۔]