المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الفتوح— اسلامی فتوحات کا بیان۔
بَابُ الشفاعة وَفِيهِ أحاديث مِنْ البعث باب: شفاعت اور بعث سے متعلق احادیث کا بیان۔
حدیث نمبر: 4569
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ : تُمْطِرُ السَّمَاءُ حَتَّى تَنْشَقَّ الْأَرْضُ عَنِ الْمَوْتَى ، فَيَخْرُجُونَ .ترجمہ
مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے (قیامت کے دن دوبارہ جی اٹھنے کے متعلق) فرمایا: ”آسمان سے (ایسی) بارش برسے گی جس کی وجہ سے زمین مردوں (کی قبروں) پر سے شق ہو جائے گی، پھر وہ سب (زندہ ہو کر) باہر نکل آئیں گے۔“
اس اثر کو امام ابن ابی شیبہ نے ’المصنف‘ (34138) اور امام بیہقی نے ’البعث والنشور‘ (454) میں روایت کیا ہے اور اس کی سند جید ہے۔