المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الفتوح— اسلامی فتوحات کا بیان۔
بَابُ الشفاعة وَفِيهِ أحاديث مِنْ البعث باب: شفاعت اور بعث سے متعلق احادیث کا بیان۔
حدیث نمبر: 4568
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبَانَ ، ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَسْمَعُ الصَّيْحَةَ فَأَخْرُجُ إِلَى الْبَقِيعِ ، فَأُحْشَرُ مَعَهُمْ .ترجمہ
محمد بن منکدر رحمہ اللہ سے (مرسلاً) روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں (قیامت کی) ہولناک آواز سنوں گا، پس میں (اپنی قبرِ انور سے) نکل کر بقیع کی طرف جاؤں گا اور پھر میرا حشر انہی (اہلِ بقیع) کے ساتھ ہو گا۔“
اس کی سند میں علی بن زید بن جدعان ضعیف راوی ہے اور یہ روایت مرسل ہے، اسے امام ابن ابی شیبہ نے ’المصنف‘ میں روایت کیا ہے۔