المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الفتوح— اسلامی فتوحات کا بیان۔
بَابُ صِفَةِ البعث باب: دوبارہ زندہ کیے جانے کی کیفیت کا بیان۔
حدیث نمبر: 4553
وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ : حَدَّثَنَا دُرُسْتُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، رَفَعَهُ ، قَالَ : الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ ثَوْرَانِ عَقِيرَانِ فِي النَّارِ .
4553 \ 2 - وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا دُرُسْتُ ، بِهِ .
4553 \ 3 - وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَيَّانَ ، ثَنَا دُرُسْتُ ، بِهِ .ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”سورج اور چاند جہنم کی آگ میں دو ایسے بیلوں کی مانند ہوں گے جن کے پاؤں کی رگیں کاٹ کر انہیں بے بس کر کے ڈال دیا گیا ہو۔“
اس روایت کو امام ابو داود، امام مسدد اور امام ابو یعلی نے درست بن زیاد کی سند سے روایت کیا ہے۔