المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الفتوح— اسلامی فتوحات کا بیان۔
ذِكْرِ ابن صياد والتردد فِي كونه الدجال باب: ابن صیاد اور اس کے دجال ہونے میں تردد کا بیان۔
حدیث نمبر: 4514
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتِ : ابْنُ صَيَّادٍ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ مَسْرُورًا ، أَعْوَرَ ، مَخْتُونًا .ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے ابنِ صیاد کے متعلق فرمایا: ”ابنِ صیاد کو اس کی ماں نے اس کیفیت میں جنم دیا کہ اس کی ناف پیدائشی طور پر کٹی ہوئی تھی، وہ ایک آنکھ سے کانا تھا اور اس کے ختنے بھی (قدرتی طور پر) ہوئے تھے۔“
امام احمد بن منیع نے اس حدیث کو اپنی مسند میں روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ اور مستند ہیں۔