المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الفتوح— اسلامی فتوحات کا بیان۔
بَابُ أَوَّلِ مِنْ يهلك مِنْ الأمم باب: سب سے پہلے ہلاک ہونے والی امتوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 4492
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا عَوْنُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ قَالَ : سَأَلْتُ سَعِيدًا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ : مَا عَلَامَةُ هَلَكَةِ النَّاسِ ؟ قَالَ : إِذَا هَلَكَ عُلَمَاؤُهُمْ .ترجمہ
ہلال بن خباب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے امام سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ: ”لوگوں کی ہلاکت و بربادی کی علامت کیا ہے؟“ تو انہوں نے جواباً ارشاد فرمایا: ”جب ان کے علماء وفات پا جائیں (یعنی علم اٹھ جائے)۔“
اس اثر کو امام مسدد بن مسرہد نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے اور اس کی سند حسن درجے کی ہے۔