المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الفتوح— اسلامی فتوحات کا بیان۔
بَابُ الإشارة إِلَى غلبة الأعاجم عَلَى المماليك الإسلامية وذهاب زينة الدنيا بذل العرب باب: اسلامی ممالک پر عجمیوں کے غلبے اور عربوں کی ذلت سے دنیا کی زینت ختم ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 4481
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ مُصْعَبٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : تُرْفَعُ زِينَةُ الدُّنْيَا سَنَةَ خَمْسٍ وَعِشْرِينَ وَمِائَةٍ .ترجمہ
سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ایک سو پچیس ہجری کے سال دنیا کی رونق، چہل پہل اور اس کی زیب و زینت اٹھا لی جائے گی۔“
اس روایت کی سند میں عبد الملک بن زید اور مصعب بن مصعب نامی راوی موجود ہیں، جن کی وجہ سے محدثین کے نزدیک اس کی ثقاہت متاثر ہے اور اسے ضعیف و منکر قرار دیا گیا ہے۔