المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ قَضَاءِ الْفَوَائِتِ باب: فوت شدہ نمازوں کی قضا کا بیان۔
حدیث نمبر: 441
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، ثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَنْ نَسِيَ صَلَاةً - قَالَ : " يُصَلِّيهَا إِذَا ذَكَرَهَا " .ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اس شخص کے متعلق جو نماز پڑھنا بھول جائے، ارشاد فرمایا: ”وہ اسے اسی وقت ادا کر لے جب اسے یاد آ جائے۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے اور اس کے بنیادی شواہد صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں بھی موجود ہیں۔