المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الفتوح— اسلامی فتوحات کا بیان۔
بَابُ مقتل عثمان بن عفان رضي اللَّهُ عَنْهُ باب: سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی شہادت کا بیان۔
حدیث نمبر: 4388
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ قَالَ : سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ يَقُولُ : اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِأَبِي ذَنْبَهُ فِي عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ .ترجمہ
ابن عون سے روایت ہے، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے قاسم بن محمد کو یہ دعا کرتے ہوئے سنا: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِأَبِي ذَنْبَهُ فِي عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ» ”اے اللہ! میرے والد کے اس گناہ کو معاف فرما دے جو ان سے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے معاملے میں سرزد ہوا۔“
امام مسدد بن مسرہد نے اس اثر کو روایت کیا ہے، جس میں قاسم بن محمد اپنے والد محمد بن ابی بکر کے حق میں مغفرت کی التجا کر رہے ہیں۔