المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الفتوح— اسلامی فتوحات کا بیان۔
بَابُ مقتل عثمان بن عفان رضي اللَّهُ عَنْهُ باب: سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی شہادت کا بیان۔
حدیث نمبر: 4385
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى أَيْضًا : ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا جَعْفَرٍ الرَّازِيَّ يَذْكُرُ عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ : إِنَّ عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَصْبَحَ يُحَدِّثُ النَّاسَ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَنَامِ ، فَقَالَ : يَا عُثْمَانُ ، أَفْطِرْ عِنْدَنَا ، فَأَصْبَحَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ صَائِمًا ، وَقُتِلَ مِنْ يَوْمِهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ .
4385 \ 2 - رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ سُلَيْمَانَ بِهِ .
4385 \ 3 - وَأَخْرَجَهُ الْحَاكِمُ مِنْ طَرِيقِ إِسْحَاقَ بْنِ سُلَيْمَانَ ، أَيْضًا وَصَحَّحَهُ .ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے صبح کے وقت لوگوں سے بیان کرتے ہوئے فرمایا: ”میں نے خواب میں رسول اللہ ﷺ کی زیارت کی، تو آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اے عثمان! ہمارے پاس افطار کرنا۔“” چنانچہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اس دن روزے سے تھے اور اسی روز آپ کو شہید کر دیا گیا۔
اسے امام بزار نے ابراہیم بن زیاد کے واسطے سے اسحاق بن سلیمان سے روایت کیا ہے، نیز امام حاکم نے بھی اسے اسحاق بن سلیمان کے طریق سے نقل کیا ہے اور اسے صحیح قرار دیا ہے۔