المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الفتوح— اسلامی فتوحات کا بیان۔
بَابُ مقتل عثمان بن عفان رضي اللَّهُ عَنْهُ باب: سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی شہادت کا بیان۔
حدیث نمبر: 4379
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي لَيْلَى الْكِنْدِيِّ قَالَ : أَشْرَفَ عَلَيْنَا عُثْمَانُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَوْمَ الدَّارِ ، فَقَالَ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، لَا تَقْتُلُونِي فَإِنَّكُمْ إِنْ قَتَلْتُمُونِي كُنْتُمْ هَكَذَا ، وَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ .ترجمہ
ابو لیلیٰ الکندی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ یومِ دار (محاصرے کے دن) سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ہمیں مخاطب کیا اور فرمایا: ”اے لوگو! مجھے قتل نہ کرو، کیونکہ اگر تم نے مجھے قتل کر دیا تو تم (باہم فتنہ و فساد اور شدید اختلاف میں الجھ کر) اس طرح ہو جاؤ گے“ اور آپ رضی اللہ عنہ نے (اس پراگندہ صورتحال کو واضح کرنے کے لیے) اپنے ایک ہاتھ کی انگلیوں کو دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں پیوست کر کے دکھایا۔
اس روایت کو امام احمد بن منیع نے روایت کیا ہے۔