المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الفتوح— اسلامی فتوحات کا بیان۔
ذِكْرِ فتوح العراق باب: عراق کی فتوحات کا تذکرہ۔
حدیث نمبر: 4364
قَالَ أَبُو دَاوُدَ : حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ : إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَظَرَ قِبَلَ الْعِرَاقِ ، فَقَالَ : اللَّهُمَّ أَقْبِلْ بِقُلُوبِهِمْ .ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا کہ نبی کریم ﷺ نے ملکِ عراق کی جانب نظر فرمائی اور دعا کی: «اللَّهُمَّ أَقْبِلْ بِقُلُوبِهِمْ» ”اے اللہ! ان کے دلوں کو (دینِ حق اور اپنی اطاعت کی طرف) مائل و متوجہ فرما دے۔“
امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے اس کی سند وہیب از داؤد از ابونضرہ از ابوسعید خدری کے واسطے سے بیان کی ہے۔