المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
بَابُ بيان بَدْءِ الفتنة باب: فتنے کے آغاز کا بیان۔
حدیث نمبر: 4336
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الدِّمَشْقِيُّ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : أَلَا وَإِنَّ رَحَى الْإِيمَانِ دَائِرَةٌ ، فَدُورُوا مَعَ الْكِتَابِ مِنْ حَيْثُ يَدُورُ ... الْحَدِيثَ .ترجمہ
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”آگاہ رہو! یقیناً ایمان کی چکی (ہمہ وقت) محوِ گردش ہے، پس تم کتاب اللہ کے تابع رہو اور اسی رخ پر چلو جس طرف وہ تمہیں لے جائے۔“
اس حدیث کو امام طبرانی نے ’المعجم الکبیر‘ میں روایت کیا ہے، تاہم اس کی سند میں سوید بن عبدالعزیز ضعیف راوی ہے اور یزید بن مرثد کا سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے سماع ثابت نہ ہونے کی وجہ سے یہ روایت سنداً منقطع اور ضعیف ہے۔