المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب السيرة والمغازي— سیرتِ نبوی اور غزوات کا بیان۔
بَابُ غزوة حنين باب: غزوہ حنین کا بیان۔
حدیث نمبر: 4308
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ عُتْبَةَ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الطَّائِفِ نَزَلَ الْجِعْرَانَةَ ، قَسَمَ بِهَا الْغَنَائِمَ ، ثُمَّ اعْتَمَرَ مِنْهَا ، وَذَلِكَ لِلَيْلَتَيْنِ بَقِيَتَا مِنْ شَوَّالٍ .
4308 \ 2 - وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ بِهَذَا .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”جب رسول اللہ ﷺ طائف سے واپس تشریف لائے تو آپ ﷺ نے مقامِ جعرانہ میں قیام فرمایا، وہاں آپ ﷺ نے اموالِ غنیمت تقسیم فرمائے، پھر وہیں سے عمرہ ادا فرمایا، اور یہ شوال کے مہینے کی دو راتیں باقی رہ جانے کا واقعہ ہے۔“
اور امام ابو یعلیٰ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ہمیں ابو بکر نے اسی سند کے ساتھ یہ حدیث بیان کی ہے۔