❮
❯
حدیث نمبر: 4305
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، أَوْ عَنْ غَيْرِهِ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ قَالَ : إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِلَالًا أَنْ يُؤَذِّنَ يَوْمَ الْفَتْحِ عَلَى ظَهْرِ الْكَعْبَةِ ، وَالْحَارِثُ بْنُ هِشَامٍ وَصَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ قَاعِدَانِ ، أَحَدُهُمَا بِجَنْبَيْ صَاحِبِهِ ، يُشِيرَانِ إِلَى بِلَالٍ ، يَقُولُ أَحَدُهُمَا : انْظُرْ إِلَى هَذَا الْعَبْدِ ، فَقَالَ الْآخَرُ : إِنْ يَكْرَهْهُ اللهُ يُغَيِّرْهُ .
( 206 ) وَحَدِيثُ حَاطِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مَضَى فِي الْمُمْتَحَنَةِ .
ترجمہ

عبداللہ بن ابی ملیکہ رحمہ اللہ یا مکہ کے کسی دوسرے شخص سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فتحِ مکہ کے دن سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ کعبہ کی چھت پر چڑھ کر اذان دیں، اس وقت حارث بن ہشام اور صفوان بن امیہ ایک دوسرے کے پہلو میں بیٹھے ہوئے تھے اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کی طرف اشارہ کر رہے تھے، ان میں سے ایک نے کہا: ”ذرا اس غلام کو تو دیکھو!“ تو دوسرے نے جواب دیا: ”اگر اللہ تعالیٰ کو یہ بات ناپسند ہوئی تو وہ اسے خود ہی بدل دے گا۔“
اور سیدنا حاطب رضی اللہ عنہ کی حدیث سورہ ممتحنہ کی تفسیر کے بیان میں پہلے گزر چکی ہے۔

حوالہ حدیث المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية / كتاب السيرة والمغازي / حدیث: 4305
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن، مرسل
تخریج حدیث «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ :مرسل، إسناده حسن لغيره. »
«أخرجه المطالب العالية لابن حجر برقم: 229، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 38080»