المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الطهارة— طہارت کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الِاسْتِطَابَةِ باب: استنجاء کا بیان۔
حدیث نمبر: 42
حَدَّثَنِي يَحْيَى ، ثَنَا وِقَاءُ بْنُ إِيَاسٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو ظِبْيَانَ ، قَالَ : " رَأَيْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَبُولُ قَائِمًا فِي الرَّحْبَةِ ، ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى نَعْلَيْهِ ، وَدَخَلَ الْمَسْجِدَ " .ترجمہ
ابو ظبیان سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: ”میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو کوفہ کی مسجد کے کشادہ صحن میں کھڑے ہو کر پیشاب کرتے ہوئے دیکھا، پھر انہوں نے وضو کیا اور اپنے دونوں جوتوں پر مسح فرمایا، اور اس کے بعد وہ مسجد میں داخل ہو گئے۔“