المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب المناقب— مناقب و فضائل کا بیان۔
فَضْلِ ابن مسعود رضي اللَّهُ عَنْهُ باب: سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 4067
وَقَالَ الطَّيَالِسِيُّ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، قَالَ : إِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ذَهَبَ يَأْتِي النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالسِّوَاكِ ، فَجَعَلُوا يَنْظُرُونَ إِلَى دِقَّةِ سَاقِهِ وَيَعْجَبُونَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : هُمَا أَثْقَلُ فِي الْمِيزَانِ مِنْ أُحُدٍ .
4067 \ 2 - رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقِ سَهْلِ بْنِ حَمَّادٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، وَقَالَ : تَفَرَّدَ بِهِ سَهْلٌ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں مسواک لانے کے لیے تشریف لے گئے، (اس دوران) لوگ ان کی پنڈلیوں کی باریکی اور نحافت کو دیکھنے لگے اور تعجب کرنے لگے، تب نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ دونوں (پنڈلیاں) میزانِ عمل میں احد پہاڑ سے بھی زیادہ وزنی ہیں۔“
اسے امام بزار نے سہل بن حماد، شعبہ، معاویہ بن قرہ اور انہوں نے اپنے والد کے طریق سے روایت کیا ہے، نیز امام بزار نے یہ بھی صراحت کی کہ اس روایت کے ساتھ سہل نامی راوی منفرد ہیں۔