المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب المناقب— مناقب و فضائل کا بیان۔
فَضْلِ ابن مسعود رضي اللَّهُ عَنْهُ باب: سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 4068
وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبَانَ ، ثَنَا الْمَسْعُودِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : كُنْتُ أَسْتُرُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اغْتَسَلَ ، وَأُوقِظُهُ إِذَا نَامَ ، وَأَمْشِي مَعَهُ فِي الْأَرْضِ .. الْحَدِيثَترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں رسول اللہ ﷺ کے غسل فرمانے کے وقت آپ کی پردہ پوشی کا اہتمام کیا کرتا تھا، جب آپ ﷺ محوِ استراحت ہوتے تو میں ہی آپ کو بیدار کیا کرتا تھا اور میں زمین پر چلتے ہوئے آپ ﷺ کی ہمراہی میں رہا کرتا تھا۔“
امام حارث بن ابی اسامہ نے اس روایت کو اپنی مسند میں نقل کیا ہے۔