المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب المناقب— مناقب و فضائل کا بیان۔
فَضْلِ أبي هريرة رضي اللَّهُ عَنْهُ باب: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 4021
قَالَ أَحْمَدُ فِي الزُّهْدِ : حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ : قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ : إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللهَ - عَزَّ وَجَلَّ - وَأَتُوبُ إِلَيْهِ كُلَّ يَوْمٍ اثْنَيْ عَشَرَ أَلْفَ مَرَّةٍ ، وَذَلِكَ عَلَى قَدْرِ دِيَتِهِ . أَوْ قَالَ : دِيَتِي .ترجمہ
عکرمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بے شک میں ہر روز بارہ ہزار مرتبہ «أَسْتَغْفِرُ اللهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ» ”میں اللہ عزوجل سے معافی مانگتا ہوں اور اسی کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں“ کہتا ہوں، اور یہ ورد اس کی دیت (خون بہا) کی مقدار کے برابر ہے، یا انہوں نے (شک کے ساتھ) یہ فرمایا: میری دیت کی مقدار کے برابر ہے۔“
امام احمد نے اسے کتاب الزہد میں روایت کیا ہے۔