المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الصُّفُوفِ باب: نماز کی صفوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 392
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : ( دَخَلْتُ مَعَ [ عُمَرَ ] فِي سُبْحَةِ الظُّهْرِ ، فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ ، فَجَاءَ يَرْفَأُ ، فَقُمْتُ أَنَا وَهُوَ خَلْفَهُ ) .
صَحِيحٌ مَوْقُوفٌ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عتبہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: ”میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ ظہر کی نفل نماز پڑھنے کے لیے داخل ہوا، تو انہوں نے مجھے اپنی دائیں جانب کھڑا کر لیا، پھر (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے خادم) یرفأ آ گئے، تو میں اور وہ دونوں (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے) پیچھے کھڑے ہو گئے۔“
یہ روایت صحیح اور موقوف ہے۔