المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الصُّفُوفِ باب: نماز کی صفوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 393
[ وَقَالَ مُسَدَّدٌ ] : حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا [سَعْدٍ] الْخَطْمِيَّ يَقُولُ : سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا يُحَدِّثُ : ( أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِهِ وَبِجَابِرٍ - أَوْ جَبَّارِ - ابْنِ صَخْرٍ ، فَأَقَامَهُمَا خَلْفَهُ ) .
أَصْلُهُ فِي مُسْلِمٍ ، فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ مِنْ طَرِيقِ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ .ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ نے انہیں (یعنی سیدنا جابر کو) اور جابر -یا (راوی کو شک ہے کہ) جبار- بن صخر کو ساتھ لے کر نماز پڑھائی، تو آپ ﷺ نے ان دونوں کو (اپنے ساتھ نماز میں) اپنے پیچھے کھڑا کر لیا۔“
اس حدیث کی اصل صحیح مسلم میں ولید بن عبادہ کے واسطے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ایک طویل حدیث میں موجود ہے، تاہم وہاں اس کا سیاق و سباق اس (موجودہ روایت) سے مختلف ہے۔