المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب المناقب— مناقب و فضائل کا بیان۔
بَابُ ذِكْرِ قتل عمر باب: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی شہادت کا بیان۔
حدیث نمبر: 3899
قَالَ إِسْحَاقُ : ثَنَا قَيْسُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ ، لَمَّا قُتِلَ عُمَرُ قَالَتْ أُمُّ أَيْمَنَ : الْيَوْمَ وَهَى الْإِسْلَامُ .
ذَكَرَهُ عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ قَيْسٍ .ترجمہ
طارق بن شہاب سے روایت ہے کہ جب سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ شہید کر دیے گئے تو سیدہ امِ ایمن رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”آج اسلام (کی بنیادیں) کمزور پڑ گئی ہیں۔“
اس روایت کو قبیصہ بن عقبہ نے سفیان کے واسطے سے قیس سے نقل کیا ہے۔